20 کلو آٹا تھیلا مزید 50 روپے مہنگا‘ پرچون میں قیمت 975 روپے ہو گئی
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب میں بیس کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 50روپے اضافہ کر دیا گیا جس سے پرچون سطح پر اس کی قیمت 925روپے سے بڑھ کر 975روپے ہو گئی۔ آٹے کے نرخوںمیں اضافے کی تصدیق لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف نے بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 1800روپے تک پہنچ چکی ہے جس کے باعث فلور ملوں نے بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50روپے اضافہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک مجموعی طورپر بیس کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 170روپے اضافہ ہو چکا ہے اور اس کی قیمت 805روپے سے بڑھ کر 975روپے ہو چکی ہے۔ دریں اثناء 84کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت میںبھی 300روپے اضافہ ہو گیا ہے اور اس کی قیمت 4400روپے سے بڑھ کر 4700روپے ہو گئی۔ 50کلو سوجی کی بوری کی قیمت 200روپے اضافے سے 2650روپے سے بڑھ کر 2850روپے ہو گئی۔