• news

سماہنی سیکٹر ،بھارتی فوج کی شہری آبادی پر مارٹر بمباری

سماہنی ( نامہ نگار ) سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر میں بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیاں اور شہری آبادی پر مارٹر بمباری بیشتر مارٹر بم بلاسٹ نہ ہو سکے ،جابہ گاو ں کے بعد سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر کے گاوں بنڈالہ سیری کی شہری آبادی میں موجود مس مارٹر بم کو محکمہ شہری دفاع نے ناکا رہ بنا کر شہری آبادی سے دور کر دیا گائوں سیری بنڈالہ کے علاقہ مکینوں نے حلقہ پٹوری محمد پرویز کو اطلاع دی کے شہداء سیری بنڈالہ کی یادگار اور شہری آبادی کے قریب بھارتی فوج کی طرف سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ پڑا ہے جس پر ویلج آفیسر نے سب ڈویژن سماہنی میں قام محکمہ شہری دفاع کے عملے کو موقع پر اطلاع دیکر بلایا جہا ںسے بم ڈسپوزل کمانڈر گل شیر ،بی ڈی ٹی آفیسر عارف حسین نے مارٹر گولے کو ناکارہ بنا کر شہری آبادی سے دور کر دیا سیز فائر لائن پر آباد شہریوں کے حوصلے بلند بھارتی فوج کی آئے روز گولہ باری اور فائرنگ کا کشمیری مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دس قدم آگئے ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں سیز فائر لائن پر آباد شہریوں نے اقوام متحدہ سے بھارتی فوج کی سیز فائر لائن اور اندروں کشمیر جاریہ انسانیت سوز مظالم پر فوری نوٹس لینے اور یواین او میں موجود قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی آزادی کو مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن