• news

سٹیل ملز کے 900ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری ، پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا نوٹس

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی /نیٹ نیوز/ نوائے وقت رپورٹ) مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف محکموں کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔ جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ویسٹرن بارڈرمینجمنٹ کیلئے8 ارب 84 کروڑ کی تکنیکی گرانٹ منظور کرلی گئی، رقم سول آرمڈ فورسزکی استعداد کار بہتر بنانے پرخرچ کی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کیلئے20 کروڑ کی تکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔ رواں مالی سال آئی بی کیلئے بجٹ شارٹ فال پورا کرنے کی سمری اور پیٹرولیم مصنوعات کی پیشگی خریداری کی سمری پر بھی غور کیا گیا جبکہ آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات کیلئے ٹی اوآرز کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹیز اور سرچارجز میں چھوٹ کی سمری اور گیس فیلڈز کے علاقوں میں گیس کی فراہمی کی سمری پر بھی غور ہوا۔ یاد رہے مشیر خزانہ نے کہا ٹیکس وصولیوں کے نظام میں موجود خامیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ معیشت کو درپیش مشکلات ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات کو سامنے رکھ کر نئے بجٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔ حکومت فریقین سے بات چیت کر کے ان کی تجاویز پر غور کریگی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پٹرولیم مصنوعات کی قلت پر تشویش ہے۔ ای سی سی نے متعلقہ اداروں کو سٹاک پورا رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سٹیل ملز کے 9100 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی اصولی منظوری دی۔ گولڈن ہینڈ شیک دیئے جانے والے ملازمین کو تمام واجبات فوری ادا کئے جائیں گے۔ ای سی سی نے 250 ملازمین کو نوکریوں پر برقرار رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ ریٹائرڈ کئے جانے والے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کیلئے وزارت خزانہ 20 ارب روپے فراہم کرے گی۔ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کے منصوبے کی سپریم کورٹ سے منظوری لی جائے گی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری اس سلسلے میں پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔کمیٹی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کی سر براہی میں ایک کمیٹی بنا دی جو پیٹرولیم اور ان کی مصنوعات کی درآمد کے لیئے ’’ہیجنگ پرائس ‘‘ کے مختلف آپشنز کی تجاویز تیار کرے گی۔ کمیٹی میں مختلف وزارتوں کے نمائندے شامل ہوں گے ،کمیٹی سے کہا گیا کہ وہ 15ملین بیرل تیل کی درآمد کے لئے ایک سال یا دو سال کی میعاد جس میں مقدار12اقساط میں آئے کے بارے میں تجاویز تیار کرے ،اگرا سے کہا گیا کہ کہ کہ وہ ماہانہ پرائس میں اس کی شامل کر لیا کرئے گی ،اجلاس میں مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت کا بھی نوٹس لیا گیا ،،وزارت توانائی ، مسابقت کمیشن اور اوگرا سے کہا گیا کہ ملک میں مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے لازمی سٹاک کی سطح کو بر قرار رکھنے کو یقینی بنایا جائے ،مشیر خزانہ پیٹرول کی قلت کی اطلاع پر سخت برہم ہوئے اور تما وزارتوں اور اداروں کو کہا گیا کہ اگر صورتحال مذید خراب ہو تو ان کو فوری طور پر اگاہ کیا جائے ،میسرز بائیکو کو سنگل پوئنٹ مورنگ‘‘ کی اپریشنل لاگت ادا کرنے کی منظوری دی گئی ، سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق گیس پیدا کرنے والی فیلڈز کے 5کلو میٹر کے دائرے دیہات کومیں گیس دینے کے سے کی لاگت اجلاس میں آئی پی پیز کو 23ارب روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی ،ای سی سی نے12 مختلف محکموں کی سپلیمنٹری گرانٹس کو منظور کیا۔

ای پیپر-دی نیشن