اپوزیشن کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے :عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جب سے اقتدار میں آئی ہے اپوزیشن کو سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے میاں شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے چھاپہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کر نتیجہ اور سیاسی انتقامی کارروائی کی ایک کڑی ہے پاکستان کی مقبول اور مضبوط عوامی قیادت کیخلاف اس طرح کی انتقامی کاروائیوں سے حکومت اپنی نااہلیوں اور نالائقیوں کو زیادہ دیر نہیں چھپا سکتی۔