• news

شجاعت‘ پرویز الٰہی‘ مذہبی رہنماؤں کا قادیانیوں سے متعلق عدالتی فیصلے کا خیر مقدم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین، سیکرٹری جنرل چوہدری بشیر چیمہ، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی، چوہدری راسخ الہٰی، صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور دیگر رہنماؤں نے قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو نمائندگی نہ دینے کے خلاف شہداء فاؤنڈیشن اسلام آباد کی پٹیشن ہائیکورٹ سے مسترد ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام پاکستان کے قائدین خصوصاً عبداللطیف خالد چیمہ اور مولانا تنویر الحسن احرار کو تحریک ختم نبوت کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قادیانی اسلام اور وطن کے غدار ہیں، قادیانی ریاست کے باغی ہیں اور انکے ساتھ باغیوں جیسا سلوک ہی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے اس کیس کی سماعت کے موقع پر قادیانیوں کے بارے میں جو تاریخی ریماکس دیئے ہیں وہ عالم اسلام کے ایمان و عقیدے کی تر جمانی کرتے ہیں۔ مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک ختم نبوت کے رہنماؤں اور کارکنوں کا ہنگامی اجلاس عبداللطیف خالد چیمہ کی صدارت میں ہوا جس میں ممتاز قانون دان شیر افضل خان بابر ایڈووکیٹ، فضل الرحمن خان نیازی ایڈووکیٹ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما قاری عبدالوحید قاسمی، راؤعبدالرحیم ایڈووکیٹ،م جلس احرار اسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا تنویر الحسن احرار، مولانا محمد طیب فاروقی نے خطاب کیا اور شہداء فاؤنڈیشن کی قادیانیوں کے حق میں دائر ہونیوالی رٹ پٹیشن مسترد ہونے پر اس کو تحریک ختم نبوت کی بڑی کامیابی سے تعبیر کیا۔ وکلائ،علمائ، دینی رہنماؤں اور کارکنوں کے اجلاس میں ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کے فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ تحریک ختم نبوت کی تاریخ میں اس فیصلے کو جلی حروف میں لکھا جائیگا۔ مولانا طارق معاویہ ،مولانا زاہد وسیم ،مولانا خلیق الرحمن چشتی، مولانا محمد ابوبکر ،مولانا محمد سعید ،مولانا شیراز احمد فاروقی ،احمد عثمان طارق ،عامر ظفراور حافظ محمد سلیم شاہ بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری، پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الرشدی ،جمعیت علماء اسلام (س) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے صدر مولانا محمد الیاس چنیوٹی ،حافظ عمار یاسر اور کئی دیگر رہنماؤں اور شخصیات نے اس عدالتی فیصلے کو امت مسلمہ کے ایمان و عقیدے کی ترجمانی اور آئین کی مکمل پاسداری کا مظہر قرار دیا ہے۔ اس کیس کی پیروی کرنیوالے عبداللطیف خالد چیمہ ،مولانا تنویر الحسن احرار ،شیر افضل خان بابر ایڈووکیٹ، راؤعبدالرحیم ایڈووکیٹ اور ان کے معاونین کو مبارک باد پیش کی۔

ای پیپر-دی نیشن