پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی بنک آف خیبرکی عہدے پر بحالی کا حکم دیدیا
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی بنک آف خیبر سیف الاسلام کی عہدے پر بحالی کا حکم دیدیا۔ سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس نعیم انور نے کی۔ ایڈووکیٹ جنرل‘خیبر پی کے نے بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی خیبر بنک کی بحالی کی درخواست منظورکر لی۔ ابھی تک حکومت کو تحریری فیصلہ نہیں ملا۔ فیصلہ ملنے کے بعد حکومت مزید اقدام پر غورکرے گی۔ عہدہ سے ہٹانے کے خلاف ایم ڈی بنک آف خیبر نے عدالت میں رٹ دائرکی تھی۔