• news

شہباز کیخلاف کیس اوپن‘ شریف فیملی کی چوری‘ منی لانڈرنگ پکڑی گئی: وزیراعظم

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی اور کرونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران شہباز شریف اور شریف فیملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کی چوری اور منی لانڈرنگ پکڑی گئی ۔شہباز شریف کے خلاف کیس بڑا اوپن ہے جیسے شہباز شریف و دیگر بھاگ رہے ہیں، ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی چوری پکڑی گئی۔ وزیراعظم نے حکومت ترجمان کو آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق گائیڈ لائنز فراہم کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن