کرونا‘ ایشیائی ترقیاتی بنک 30کروڑ ڈالر قرضہ‘ 50لاکھ ڈالر امداد دے گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بنک کرونا وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 30کروڑ ڈالر قرضہ اور 50لاکھ ڈالر امداد کی صورت میں دے گا۔ اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بنک اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ اعلامیہ اے ڈی بی کے مطابق معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بنک 30کروڑ ڈالر قرض اور 50لاکھ ڈالر امداد کی صورت میں دے گا۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے ایشین ترقیاتی بنک کا شکریہ ادا کرتے کہا ایمرجنسی امداد انسداد کرونا اور احساس پروگرام کے تحت استعمال ہو گی۔ کنٹری ہیڈ اے ڈی بی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سماجی و اقتصادی شراکت داری جاری رکھیں گے۔