مقبوضہ کشمیر:مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات انجام دیں
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کشمیری مسلمانوں نے بھائی چارے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے فوت ہوجانے والی ایک معمر کشمیری پنڈٹ خاتون کی آخری رسومات انجام دیں۔ ضلع کے علاقے کلوسہ میں جب مسلمانوں نے 75سالہ پنڈت خاتون رانی بٹ زوجہ موتی لال کی فوتگی کی خبر سنی تو وہ فورا اسکے گھر پہنچنے اور آنجہانی کی آخری رسومات کی ادائیگی میں اسکے اہلخانہ کی مدد کی۔مقامی آبادی کے مطابق موتی لال کے کنبے نے 1990میں جموں ترک سکونت کرنے کے بجائے اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ قیام کرنے کو ہی ترجیح دی ۔