• news

امریکی خاتون کے الزامات: جواب دینا بھی توہین ہو گی، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ غیرملکی خاتون سنتھیا رچی کے بیہودہ الزامات کا جواب دینا بھی توہین ہو گا۔ امریکی خاتون کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بیان جس میں اس نے سابق وزیر اعظم اور پی پی پی کے دوسرے رہنمائوں پر الزمات عائد کئے ہیں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خاتون نے بے نظیربھٹو شہید کے خلاف عجیب وغریب الزامات لگائے۔ کوئی بھی بے نطیر بھٹو کے خلاف الزامات کو برداشت نہیں کر سکتا۔ خاتون کو ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم آنا چاہئے، شہید بی بی کے دشمن بھی ایسی باتیں نہیں کرتے ہیں۔ وزیر اعظم کے عہدے پر کوئی ایوان صدر میں ایسی حرکت کر سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ امریکی خاتون سے دوسرے افراد کی موجودگی میں ملاقات ہوئی۔ مجھے خود پر بیہودہ الزمات کی پروا نہیں مگر بے نطیر بھٹو کے خلاف بیہودہ الزامات کی پروا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن