• news

ایل او سی: پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مارگرایا

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر‘ نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون ایل او سی پر خانجر سیکٹر میں گرایا۔ بھارت کا جاسوس ڈرون پاکستان کی حدود میں500میٹر تک اندر آگیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اس برس بھارت کا گرایا جانیوالا 8واں جاسوس ڈرون ہے۔پاک فوج نے رواں سال بھارت کا آٹھواں ڈرون گرا دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن