• news

جہانگیر ترین صاحبزادے کے ہمراہ خصوصی طیارے سے برطانیہ روانہ

راولپنڈی (عزیز علوی) نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماء جہانگیر خان ترین اپنے صاحبزادے علی خان ترین کے ہمراہ خصوصی طیارے سے برطانیہ روانہ ہوگئے ان کی خصوصی پرواز دن بارہ بجکر20 منٹ پر فارن بارو لندن کیلئے روانہ ہوئی خصوصی پرواز میں دو کریو ممبرز بھی سوار تھے فارن بارو لندن جانے کیلئے پرواز میں سوار ہونے سے قبل جہانگیر خان ترین اور ان کے صاحبزادے علی خان ترین کی کرونا سکریننگ بھی کی گئی دونوں کے ٹیسٹ کلیئر آئے ۔

ای پیپر-دی نیشن