• news

دو بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج

نوشہرہ ورکاں(نمائندہ نوائے وقت ) دو بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایکسیئن گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں محمد اعظم سومرو کی بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران مقامی سرویلنس ٹیم نے داؤد احمد انٹال سکنہ ڈھلہ شریف اور فیصل سکنہ محلہ باٹھ کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا مقامی پولیس نے محمد آصف ایس ڈی او گیپکو سب ڈویژن نوشہرہ ورکاں نمبر 1 کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

ای پیپر-دی نیشن