عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں تاریخی کمی کی ہے:ایس اے حمید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سینئر راہنما پی ٹی آئی و چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالنے سے لیکر اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں40روپے سے زائد تک تاریخی کمی کی ہے تاکہ اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں مگر مافیا نے اس کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنے نہ دیا اب وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے کا سخت نوٹس لیا ہے اور وزرائے اعلی، چیف سیکرٹریزکوقیمتوں وکرایوں میں کمی کے معاملات خود مانیٹرکرنے کی ہدایت کردی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے اس وقت مشکل حالات سے گز ررہی ہے اور ساری توجہ کرونا پر مرکوز کیے ہوئے ہے ۔