• news

گوجرانوالہ: سیدنا عمر بن عبدالعزیزؒ کے مزار کی بے حرمتی کیخلاف یوم احتجاج

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر حضرت سیدنا عمر بن عبدالعزیزؒ کے مزار کی بے حرمتی کے خلاف یوم احتجاج منایاگیا۔تمام مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کرائی گئیں اور حضرت عمر بن عبدالعزیز کے فضائل و مناقب اور سنہری کارنامے بیان کئے گئے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،مفتی محمد حسیب قادری،ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی اور دیگر نے کہا کہ اکابرین اسلام کے مزارات کا تحفظ مسلم حکمرانوں کا فرض ہے وہ خواب غفلت سے بیدار ہوکر فوری ایکشن لیں اور مزار اصل حالت میں بحال کریں۔

ای پیپر-دی نیشن