پٹرول سستا ہونے کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے: ارقم خان
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات ہر حال میں عوام تک پہنچائیں گے تیل کی قیمتوں میں کمی حکومت کا عوام کو تحفہ ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے مزید اقدامات جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ضلعی جنرل سیکرٹری وٹکٹ ہولڈر پی پی 55میاں محمد ارقم خان نے اپنے بیان میں کیا۔