• news

حکومتی نااہلی سے کرونا زندگیاں نگل رہا ہے:معظم رؤف مغل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ( ن) حلقہ پی پی 58کے کوآرڈی نیٹر سٹی ہیڈ سوشل میڈیا ٹیم معظم رئوف مغل نے کہا ہے کہ حکومتی نا اہلی اور غفلت کی وجہ سے عوام کرونا کے ہاتھوں قیمتی زندگیاں گنوا رہے ہیں ۔ سلیکٹیڈوزیر اعظم نے صاف کہہ دیا عوام انکی طرف سے ناں ہی سمجھیں کاروباری مراکز پر ایس او پیز پر عملدرآمد میں ناکامی اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں حکومتی رٹ انتہائی کمزورہے سرکاری اسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہو چکے عوام کے پاس علاج کی کوئی آپشن موجود نہیں رہی ،ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کے باعث کرونا وائرس پاکستان میں داخل ہوا اور اب گلی محلوں کی سطح پر بری طرح پھیل چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن