عمر بن عبدالعزیزؒ نے غلامی رسول میں زندگی گزاری:اجمل رضا قادری
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)بانی تحریک اصلاح معاشرہ علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے پوری زندگی غلامی رسولؐاور سنت رسول کی ادائیگی میں گزاری آپ تابعی تھے اور حضرت عمر فارقؓکی پوتی آپکی والدہ محترمہ تھیںانہوں نے کہا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز ہر مسلمان کیلئے قابل احترام ہیںانہوں نے اپنے دور حکومت میں خلفائے راشدین کے دور کی یادیں تازہ کیں اسی وجہ سے ہرمسلمان انہیں خلیفہ راشد کے طور پر یاد کرتا ہے اور خلفائے راشدین سے محبت احترام ہی ہمارے مکمل ایمان کی دلیل ہے انہوں نے کہا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز اور انکی اہلیہ کے جسد اطہر کی توہین پر امت مسلمہ کے دل چھلنی ہیں انکے مزارات پر حملے کھلی دہشت گردی ہے ۔