میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے:سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسرگوہر مشتاق بھٹہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ایک پولیس آفیسر کوپولیس رولزمیں درج قوانین کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے چاہیںکوئی بھی فعل قانون اور آئین سے متصادم نہیں ہونا چاہیے نیک نیتی ،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشوربناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیںانہوں نے کہا کہ اگر آپ حق پر ہیں تو مجھے آپ اپنے ساتھ پائیں گے لیکن اگر آپ معصوم عوام کے ساتھ زیادتی کریں گے تو آپ کیلئے کوئی رعایت نہ ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزآڈیٹوریم ہال پولیس لائن گوجرانوالہ میں سنیئر پولیس افسران، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور دیگران سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔