باپردہ عورت انسانیت کا افتخار
مکرمی! قرآن پاک میں عورتوں کیلئے ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ تم اپنے گھروں میں قرار سے رہو اور قدیم زمانہ جاہلیت کے مطابق اپنی (آرائش و زیبائش) مت دکھاتی پھرو اور تم نماز کی پابندی کرو اور زکوٰۃ دیا کرو اور اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت کرو۔ ایک اور مقام پر حکم خداوندی ہے کہ (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) اپنی بیویوں‘ بیٹیوں اور دوسرے مسلمانوں کی عورتوں سے بھی فرما دیجئے کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے گھونٹ ڈال لیا کریں۔ اس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پہچانی جائیں گی اور ان کو ستایا نہ جائے گا۔ اس لئے لازم ہے کہ حوا کی بیٹی احکامات ربانی پر عمل یقینی بنائے تاکہ نیک اور صالح معاشرہ تشکیل پا سکے۔(اللہ دتہ مجاہد۔ قصور)