گوجرانوالہ:تحریک لبیک یا رسول اللہ نے یوم تحفظ مزارات منایا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ ،ؐ تحریک صراط مستقیم کی طرف سے امیر المومنین حضرت عمر بن عبد العزیز ؒ کے روضہ مبارک کی بے حرمتی کے خلاف یوم تحفظ مزارات منایا گیاخطبا ء نے حضرت عمر بن عبد العزیزؒ کی شخصیت اور کردار کو خراج تحسین پیش کیامزارات اکابرین کے تحفظ کی اہمیت کو بیان کیااس سلسلہ میں مرکز صراط مستقیم رضائے مجتبی میں حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیاکانفرنس کی صدارت میاں محمد الیاس نے کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاحضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالی عنہ کے مزار کی بیحرمتی حکومت شام کے چہرے پر بد نما داغ ہے ۔