کامونکے:ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر دْکانیں سیل ، متعدد کو جْرمانہ
کامونکے(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کا مین بازار،فوڈسٹریٹ اور دیگر ملحقہ بازوں کا دورہ،حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر دْکانیں سیل جبکہ متعدد دْکانداروں کو جْرمانہ بھی گئے، بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوتہ نے مین بازار،فوڈ سٹریٹ اور دیگر ملحقہ بازوں دورہ کیا اور حکومتی ایس او پیز اور سماجی فاصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے والے ہوٹل،شوز شاپس،ٹریول ایجنسی اور آٹوز سمیت بارہ دْکانیں سیل کردی اسکے علاوہ ناقص صفائی اور تجاوزات کی خلاف ورزی دْکانداروں کو مجموعی طور پراسی ہزار روپے جْرمانہ عائد کئیاس بارے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائیگا اور حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹنا جائیگا۔