بلاول مستقبل کا طاقتور لیڈر‘پی پی معافی مانگے: سنتھیارچی ‘ایف آئی اے کو تحریری بیان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی شہری سنتھیارچی نے ایف آئی اے کو تحریری بیان میں کہا ہے کہ دس سال سے پاکستان میں مقیم ہوں خیبر پی کے کے محکمہ آریکالوجی اور این جی اوز کیلئے کام کرتی ہوں بلاول بھٹو کو مستقبل کا طاقتور لیڈر دیکھتی ہوں ایمانداری کی بات ہے بطور مستقبل کے رہنما بلاول بھٹو کا انٹرویو کرنا چاہتی تھی میری پی پی سے لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں ایک تحقیقات ڈاکومنٹری بنا رہی ہوں جس کیلئے بلاول بھٹو کا انٹرویو کرنا چاہتی تھی۔سنتھیارچی نے پی پی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ مجھے ہراساں کرنے پر پی پی سرعام معافی مانگے اگر پی پی کے آفیشل اکاؤنٹ سے معافی مانگی گئی تو ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر غور کروں گی۔