• news

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر بھجوانے کی شرح میں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی) برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک بھجوانے کی شرح میں جاری مالی سال کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکر اپریل 2020ء تک کی مدت میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 2.780 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.89 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 2.756 ارب ڈالر کی ترسیلات زرکی تھیں۔ اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2020ء میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 226.61 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا، اپریل 2019ء میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 280.26 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاگیاتھا۔

ای پیپر-دی نیشن