دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں‘ عوام احتیاط نہیں کر رہے: اعظم سواتی
مانسہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات سینیٹر اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ ہم دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں۔ مانسہرہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ سیاحت نا صرف ملکی بلکہ مقامی معتات کی ریڑھ کی ہڈی ہے، چند روز میں سیاحت کو کھول دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمدکرنے سے ہی موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ عوام ایس او پیز پرعمل درآمد نہیں کر رہے، سخت لاک ڈاؤن کے فیصلے کرنے پڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر 10فیصد بھی عوام عمل نہیں کر رہے، جس کی رپورٹ وزیراعظم کوپیش کروں گا۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ سندھ بالخصوص کراچی کی عوام نے ایس او پیز پرعملدرآمد نہیں کیا۔