کرونا : رواں سال پنجاب کے تعلیمی بجٹ میں گیارہ ارب کٹوتی
لاہور(کامرس رپورٹر) کرونا وبا کے باعث مالی بحران کے پیش نظر پنجاب میں رواں مالی سال کے لئے تعلیم کے بجٹ میں 11ارب روپے کی کٹوتی کر دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے تعلیم کے غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں71 ارب31کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے جو اب11ارب روپے کی کٹوتی کے بعد 60 ارب31 کروڑ10 لاکھ روپے رہ گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، لٹریسی اور سپیشل ایجوکیشن شامل ہیں۔ جن کے غیر ضروری اخراجات کم کر کے تعلیم کا بجٹ کم کیا گیا ہے اورکرونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث یہ کٹوتی کی گئی ہے۔