فیصل آباد: کرونا ضوابط کی خلاف ورزی پر شہریوں کو بجلی کے جھٹکے دیئے گئے
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد میں کرونا ضوابط کی خلاف ورزی کی سزا پر بجلی کا جھٹکا دینے کا طریقہ سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جیل روڈ پر ضوابط کی خلاف ورزی پر شہریوں کو بجلی کے جھٹکے دیئے گئے۔ شہریوں کو ماسک استعمال نہ کرنے پر الیکٹرک سٹک سے شاک دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بجلی کا جھٹکا دینے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں پر الیکٹرک سٹک استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔