• news

بینچ پر بیٹھنے سے بہتر ٹیسٹ سے دوررہنا ہے: وہاب ر یاض

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) فاسٹ بولروہاب ریاض کا کہنا ہے کہ بینچ پر بیٹھنے سے بہتر ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہوں۔دورئہ انگلینڈ پاکستانی ٹیم کے لیے ہمیشہ بہت چیلنجنگ ہوتا ہے، موجودہ صورتحال میں پرفارمنس کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤکی کوشش بھی کرنا پڑے گی،مجھے یقین ہے کہ دونوں بورڈز تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے،اس وقت کرکٹ کی بحالی ضروری ہے اور اس کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ٹیسٹ کرکٹ سے وقفے کے حوالے سے سوال پر 34سالہ وہاب ریاض نے کہا کہ جب میں نے یہ فیصلہ کیا تو اس وقت 2سال سے ٹیسٹ ٹیم سے باہر تھا۔میری وائٹ بال کرکٹ میں کارکردگی زیادہ اچھی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن