فکسر پکارنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرونگا: سلیم ملک
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے مجھے فکسر پکارا تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں نے طویل عدالتی جنگ لڑنے کے بعد اپنا نام کلیئر کروایا، جن لوگوں نے ایسا نہیں کیا، جن کو عدالت سے کلین چٹ نہیں ملی، ان کے نام لیں، ان کو جو مرضی کہہ کر پکاریں لیکن اگر کسی نے مجھے فکسر کہا تو اس کے خلاف عدالت میں کیس دائر کروں گا۔سلیم ملک نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے سوالات کے جواب جمع کروانے کے لیے پیر کو دو سے تین بجے کے درمیان قذافی اسٹیڈیم آ رہا ہوں۔