اسسٹنٹ کمشنرنے ریکوری مہم تیز کر دی
صفدرآباد (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سدرہ یونس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد قراۃ العین ظفر ، نائب تحصیلدار چوہدری تنویر حسین کے ہمراہ موضع اسواں پہنچیں اور سرکاری بقایاجات کی ریکوری مہم کی نگرانی کی اور لاکھوں روپے سرکاری واجبات وصول کر لئے ۔اسسٹنٹ کمشنر قراۃ العین ظفرنے کہا کہ زمینداروں کو اپنے ذمہ واجبات کی بھر وقت ادائیگی کرنی چایئے۔