چین:92فیصد کرونا مریضوں کا علاج روایتی چینی ادویات سے کیا گیا
بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسل کے انفارمیشن دفتر کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردی۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین بھر میں نوول کرونا وائرس کے تمام مصدقہ کیسز میں سے 92فیصد کے علاج کے لئے روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم )کا استعمال کیا گیا ہے۔وائٹ پیر "نوول کرونا وائرس کے خلاف جنگ، چین متحر ک ہے" کے عنوان سے جا ری وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ٹی سی ایم کی تشخیص اور علاج کے ایک پورے طریقہ کار کو وضع کیا گیا جس میں معمولی ، درمیانی ، شدید اور تشویش ناک کیسز کی طبی نگرانی اور صحت یابی کے پورے عمل کا احاطہ کیا گیا تھا اور ملک بھر میں اس پر عمل درآمد کیا گیا۔وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ صوبہ ہوبے ، جو نوول کروناوائرس سے بری طرح متاثر ہوا تھا میں 90فیصد سے زائد مصدقہ کیسز کے علاج کے لئے ٹی سی ایم طریقہ علاج کو اپنایا گیا جو مؤثر ثابت ہوا ہے۔