امریکہ میں پی ایچ ڈی کا پاکستانی طالبعلم کرونا لاک ڈاؤن کے باعث جاں بحق
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں پی ایچ ڈی کا پاکستانی طالب علم کرونا لاک ڈاؤن کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ہاورڈ یونیورسٹی کے طلحہ عرفان مسلسل لاک ڈاؤن سے ڈپریشن میں مبتلا ہو گئے تھے۔ طلحہ عرفان خواجہ شعبہ انڈوکرالوجی سروسز ہسپتال کی سربراہ ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر عرفان وحید کے اکلوتے صاحبزادے تھے۔ عرفان نے شکاگو یونیورسٹی سے آسٹرو فزکس میں ماسٹر کیا تھا۔23سالہ طلحہ عرفان کی میت جلد پاکستان لانے کیلئے قونصلیٹ سے رابطے میں ہیں نمازجنازہ اور تدفین کے بارے میں بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔