• news

3 پناہ گزینوں کی ہلاکت پر افغانستان کی جانب سے ایران کی مذمت

تہران(نیٹ نیوز)ایران کے مرکزی صوبے یزد میں جمعے کوایرانی پولیس کی فائرنگ سے افغان پناہ گزینوں کی ایک گاڑی نذر آتش ہو گئی جس میں 3افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ افغان وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی حکام نے تسلیم کر لیا ہے کہ مرکزی صوبے یزد میں جمعے کو پیش آنے والے اس واقعے کی ذمہ داری ایرانی پولیس پر عائد ہوتی ہے۔ متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ افغان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات میں پیشرفت کے بعد کابل حکومت اس حوالے سے مزید اقدامات کرے گی۔ تین ماہ قبل ایران اور افغانستان کی سرحد پر پیش آئے ایک واقعے میں درجنوں افغان شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے میں مبینہ طور پر ایرانی سرحدی محافظوں نے افغان پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کے لیے دریا میں اترنے پر مجبور کیا تھا۔ ایرانی سرحدی محافظ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن