• news

عراقی فوج نے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے آپریشن ختم کردیا

بغداد (اے پی پی) عراقی فوج نے بتایا ہے کہ "ابطال العراق" آپریشن اپنے تمام اعلان شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے بعد ختم ہو گیا۔عراقی فوج کے ترجمان بریگیڈیر یحییٰ رسول نے بتایا کہ کرکوک اور صلاح الدین صوبوں کو جوڑنے والے علاقوں میں چلائے گئے ابطال العراق (عراق کے ہیروز) آپریشن میں تمام مد نظر اہداف حاصل کر لیے گئے۔یہ آپریشن گزشتہ منگل کو شروع کیا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ عراقی فورسز نے 738 مربع کلو میٹر سے زیادہ کے علاقے کی مکمل چھان بین کی اور انہیں دہشت گردوں سے پوری طرح پاک کر دیا۔ اس مہم کے دوران بہت سے دہشت گرد مارے گئے اور بڑی تعداد میں گرفتار ہوئے جبکہ ان کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے علاوہ ان کے فوجی ساز و سامان ضبط کر لیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن