بیت المقدس : اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی کے گھر پر دھاوا بول دیا، جھڑپیں‘ 2 افراد گرفتار
مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں وادی الجوز میں شہید فلسطینی ایاد الحلاق کے گھر اور انکے سوگ کے لیے نصب کیے خیمے پر دھاوا بول دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے زبردستی گھر اور نصب خیمے کی تلاشی لی جس سے ہمسائیہ فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں میں جھڑپیں ہوئیں ۔حملے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے کم ازکم دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔مقامی رہائشیوں نے کہا کہ پولیس کے چھاپے سے کچھ لمحے پہلے یہودی ربی یہودا گلیک نے الحلاق کے تعزیتی خیمے پر ہلہ بولنے کی کوشش کی لیکن فلسطینی نوجوانوں نے سے اسے خیمے سے باہر نکال دیا۔