• news

آنیوالے دنوں میں کرونا کی صورتحال گھمبیر ہو سکتی ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان نے قانون ساز اسمبلی کے ارکان کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اﷲ کریم ہم سب کو اس وباء سے محفوظ رکھے۔ گزشتہ چند دنوں میں کرونا کیسز میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ ایسا لگ رہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں صورتحال گھمبر ہو سکتی ہے۔ ارکان اسمبلی اپنا اور اپنی عوام کا خیال رکھیں۔ عوام کے ساتھ ملاقاتوں‘ عوامی اجتماعات میں شرکت میں احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ خود بھی احتیاط کریں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔ دنیا کے طاقتور ترین ممالک کرونا کے سامنے بے بس ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن