• news

گوجرانوالہ:ـبیمارسب انسپکٹرزین العابدین کی برطرفی ہلاکت کا موجب بنی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سب انسپکٹرزین العابدین کی بیماری میں برطرفی اور ہلاکت ۔کینسرسے لڑنے والے سب انسپکٹر زین العابدین کے خلاف بستر مرگ پر محکمانہ برطرفی بالآخر اس کی ہلاکت کا موجب بن گئی۔ڈیڑھ سال تک کینسر سے لڑنے والاسب انسپکٹراپنے خلاف محکمانہ کارروائی کا صدمہ برداشت نہ کرسکا اور گزشتہ روز اس دارے فانی سے کوچ کر گیا ، بیمار، لاغر اور بے یارو مددگار افسر کے خلاف اس قسم کی محکمانہ کارروائی اپنی نوعیت کی منفرد مگر تلخ مثال بن گئی ہے۔ زین ا لعابدین جو بیماری کی وجہ سے ڈیوٹی پر جانے سے قاصرتھا اسکے میڈیکل سرٹیفکیٹس پرمالی امداد اور علاج کی سہولیات کا بندوبست کرنے کی بجائے اسکے خلاف اس قسم کی یکطرفہ محکمانہ کارروائی کی۔ اہم ذرائع کے مطابق انتہائی بیمار افسر کے خلاف برطرفی کی یہ کارروائی اسلئے عمل میں لائی گئی کہ بعد از مرگ سے واجبات اداکرنے کی زحمت سے بچاجا سکے تاہم زین العابدین کو اہو اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن