• news

حوثی باغیوں کا جیلوں میں قید مخالفین کو کرونا کا شکار کرنے کا انکشاف

صنعاء (این این آئی )یمن میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور جبری طورپر اغوا کے بعد قید کیے گئے شہریوں کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جیلوں میں قید مخالفین کو کرونا وائرس کا شکار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ حوثی باغیوں کی طرف سے کرونا کا شکار ہونے والے افراد کو جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی وجہ سے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے قیدی بھی اس وبا کا شکار ہوجائیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں اسیران کے اہل خانہ پرمشتمل کمیٹی کی طرف سے ایک بار پھر اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جیلوں میں قید ان کے عزیزوں کی رہائی کے لیے حوثیوں پر دبائو ڈالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وبا کی وجہ سے جیلوں میں قید شہریوں کی زندگیوں کو شدید نوعیت کے خطرات لاحق ہوگئے ۔دوسری طرف شہریوں نے الزام عاید کیا کہ حوثی ملیشیا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جیلوں میں قید مخالفین کو کرونا کا شکار کرنے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ یمن میں حوثیوں کے قائم کردہ عقوبت خانوں میں قید شہریوں کی رہائی کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور انہیں کرونا کے خطرے سے نجات دلائیں۔

ای پیپر-دی نیشن