• news

دنیا بھر میں 43 ارکان پارلیمنٹ قید، انٹراپارلیمانی یونین کا اظہار تشویش

جنیوا(اے پی پی) انٹر پارلیمانی یونین نے خاص طور سے وینزیویلا، آئیوری کوسٹ اور ترکی میں اراکین پارلیمنٹ کو جس طرح حراست میں رکھا گیا ہے اور ان کے خلاف مناسب عدالتی کارروائی نہیں کی جا رہی اس پر اظہار تشویش کیا ہے۔ یہ جن حالات میں رکھے گئے ہیں، ان میں یہ کرونا وائرس میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں۔انٹر پارلیمانی یونین نے دنیا بھر میں 43 اراکین پارلیمنٹ کو قید میں رکھنے کی مذمت کی ہے۔ یونین کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف حاصل کرنے کے لیے مناسب قانونی سہولتیں بھی حاصل نہیں ہیں۔انٹر پارلیمانی یونین نے خاص طور سے وینزیویلا، آئیوری کوسٹ اور ترکی کے اراکین پارلیمنٹ پر توجہ مبذول کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن