• news

حکمران نااہل‘ سمندر پار پاکستانیوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا: نور الحسن تنویر

جدہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی حکومت ملک کی کسی بھی مشکل پر قابو پانے کیلئے نااہل ہے۔ یہ بات مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری نورالحسن تنویر نے ایک آن لائن کانفرنس میں سعودی عرب، امریکہ، کینیڈا، ناروے، لندن میں مسلم لیگی عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ نور الحسن تنویر نے کہا کہ تحریک انصاف اور اسکے وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کی مدد کا راگ الاپا مگر اسوقت سمندر پار پاکستانی جس حال میں ہیں وہ بات پوشیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا ملک کے اندر اور باہر پاکستانیوں کو اس حکومت نے مشکلات کا شکار کررکھا ہے، جھوٹ اور جھوٹ کو اپنا شیوہ بنایا ہوا ہے۔ نواز شریف جو عوام کی دعاؤںکے نتیجے میں صحت یاب ہو رہے ہیں انکی تصاویر دیکھ کر اور انکی صحت یابی کا سوچ کر نیند اڑ جاتی ہے۔ عوام گواہ ہیں کہ ہو کیا رہا ہے، نیب جھوٹے مقدمے بناتی ہے، مشیران شور مچانا شروع کر دیتے ہیں کہ اب فلان جیل جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن