• news

لاہور میں لاک ڈائون کے دوران گھریلو تشدد‘ لڑائی جھگڑوں میں30فیصد اضافہ ہو گیا‘ سیف سٹی اتھارٹی

لاہور (نامہ نگار) لاک ڈائون کے دوران گھریلو لڑائی جھگڑوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق ون فائیو پر لاک ڈاؤن کے بعد گھریلو لڑائی جھگڑوں کے واقعات کی تعداد اوسطاً دوہزار سے بڑھ 3ہزار ہوگئی ہے۔گھریلو تشدد و لڑائی جھگڑے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی کو شہریوں کی جانب سے کی گئی کالز کے ریکارڈ کے مطابق جنوری اور فروری کی نسبت گھریلو تشدد کے واقعات میں لاک ڈاون کے دوران تیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ای پیپر-دی نیشن