فیروزوالہ :غلطی سے بلیچ پینے سے خاتون کی حالت غیر
فیروزوالہ(نامہ نگار) بندروڑ شاہدرہ میں جواں سالہ خاتون(ش) نے گھر میں پڑا ہوا بلیچ غلطی سے پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی جس کو طبی امدادکیلئے ہسپتال داخل کروادیاگیا، بتایاگیاہے کہ خاتون نے کھانسی کا شربت پینے کی بجائے غلطی سے بلیچ پی لیا جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی ، جسے ریسکیو کے عملہ نے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروادیا۔