• news

پولیس افسر پی پی آئی کٹس‘ ماسک‘ گلوز استعمال کریں:آئی جی

لاہور(نامہ نگار )پولیس افسران و اہلکاروں کی بے احتیاطی سے پنجاب پولیس میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران و اہلکاروں کے لئے خفاظتی مراسلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس افسران و اہلکاروں کی بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا نے سینکڑوں اہلکاروں کو متاثر کیاہے۔بے احتیاطی سے پنجاب پولیس میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے افسران و اہلکاروں کی طرف سے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے افسران و اہلکاروں کے لئے حفاظتی انتظامات بارے میںمراسلہ جاری کر دیا۔دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر تمام اضلاع میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری آپریشنز کے دوران گذشتہ ماہ ضلع بھر میں مختلف جگہوں پر سرچ آپریشنز سمیت قتل، اقدام قتل سمیت چوری ڈکیتی، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب 50 مجرمان اشتہاریوں سمیت 377مقدمات میں کل 446 جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لیا۔

ای پیپر-دی نیشن