• news

کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 78مقدمات درج

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر ہفتے اور اتوار کے روز لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس متحرک نظر آئی، تمام ڈویڑنل افسران، اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ مارکیٹوں، بازاروں کا جائزہ لیتے رہے۔ لاہور پولیس نے دو روز میں کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 78 مقدمات درج کئے گئے،ڈویژنل افسران نے شہر بھر میں 155 سے زائد مارکیٹس کو چیک کیا۔ لاک ڈاو ٔن کی خلاف ورزی پر582 دکانوں کو سیل کیا گیا، لاک ڈاو ¿ن کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ کارروائی کینٹ ڈویڑن میں کی گئی۔اسی طرح بغیر ماسک ڈرائیونگ پر 717 موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ لاک ڈاو ¿ن کی خلاف ورزی پر 1469 دکانداروں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی گئیں۔ ذوالفقار حمید نے کہاکہ کرونا وباء سے متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا،شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کو یقینی بنائیں، ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وباء سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن