توہین آمیز لٹریچر پر پنجاب اسمبلی کاکردار قابل تعریف ہے:رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
لاہور (پ ر ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، نائب امیر لاہور پیرمیاں محمدرضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، جنرل سیکرٹری مولانا علیم الدین شاکر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدر ی پرویز الہٰی کی جانب سے گستاخانہ مواد پر مشتمل کتب فوری طور پر ضبط کرنے کے احکامات جاری کرنے کا پرجوش خیر مقدم کیا ہے ۔ علماء نے کہا ہے کہ توہین آمیز لٹریچر پر پنجاب اسمبلی کاکردار قابل تعریف ہے۔توہین آمیز لٹریچر کے ذمہ داران کے خلاف موَثر کاروائی ہونی چاہیے۔