حکومت بزنس کی بحالی کیلئے تعاون کرے: زاہد بن صادق
لاہور (پ ر) الخدمت گروپ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس کے جنرل سیکرٹری زاہد بن صادق نے صوبائی حکومت کو بھجوائی گئی خصوصی تجاویز میں کہا کہ رئیل اسٹیٹ بزنس گزشتہ چار سال سے بحران کا شکار ہے اور موجودہ وباء کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ کا شبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ہم نے حکومت وقت سے یہ درخواست کی تھی کہ سٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد بزنس کی بحالی کے لئے مربوط منصوبہ بندی اور تعاون کیا جائے۔ موجودہ بجٹ 2020-21 میں موجودہ حالات کے تناظر میں پالیسی میکنگ کی جائے۔ اشٹامپ ڈیوٹی کی شرح میں جو کمی کی ہے اس کو اگلے مالی سال کے لئے 1 فیصد پر برقرار رکھا جائے۔ تمام صوبائی ٹیکسوں کو یکجا کر کے 1 فیصد کیا جائے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں DC ریٹس میں اضافہ کی بجائے 25 فیصد کمی کی جائے۔