مسلم امہ کو مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل کیلئے متحد ہونا ہو گا:عبدالغفارروپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہمسلم امہ کو مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل کیلئے متحد ہونا ہو گا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، جس پر سات دہائیوں سے بھارت قابض ہے، وادی میں آٹھ لاکھ بھارت فوج کی دہشت گردی اور بربریت بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکا، مسلم امہ کو انتہا پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل کیلئے متحد ہونا ہو گا ،اسلامی سربراہی کانفرنس کو ہندوستان میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں، ارض حرمین شریفین کی سلامتی ،سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز حافظ عبدالوھاب روپڑی، حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔