• news

مولانا امجد کا پرویز الٰہی کو فون‘ گستاخانہ کتب پر پابندی کا خیرمقدم

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد امجد خان کا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور صاحبزادہ راسخ الہی سے ٹیلی فونک رابطہ، مولانا محمد امجد خان نے گستاخانہ کتب پر پابندی اور توہین آمیزکتب کو ضبط کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے پوری امت کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرار داد کولائق تحسین قرار دیا مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ نبی اکرم ؐ اہل بیت ؓوصحابہ کرام ؓکی شان میں توہین امت مسلمہ کسی صورت بر داشت نہیں کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیگر صوبے پنجاب اسمبلی کی اس قرار داد کی تقلید کرتے ہوئے اقدامات کریں۔ مزید براں انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 9جون کو پشاور کی بجائے اسلام آباد مرکزی سب آفس میں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن