قومی اقتصادی کونسل کاپیر کو ہونیوالااجلاس ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والا قومی اقتصادی کونسل کااجلاس ملتوی ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس پیر کو ہوناتھالیکن ناگزیر وجوہات کی بنا ملتوی کردیا گیا،قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی نئی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائے گا،قومی اقتصادی کونسل کااجلاس10جون کوہونے کاامکان ہے۔