• news
  • image

حکومت کی رٹ کا سوال

مکرمی! حکومت اگر کسی معاملے میں اپنی رٹ قائم کرنا چاہئے تو ریاستی طاقت سے چنداں مشکل نہیں ہوتا۔ حکومت سے مہنگائی اگر کنٹرول نہیں ہورہی تو مہنگائی کا ذمے دار طبقہ کیا اتنی طاقت کا مالک ہے کہ اسے نتھ ڈالی نہیں جاسکتی۔ حکومتی رٹ کے مقابل اگر کوئی طبقہ اٹ اٹھا لے تو آگے سے بکری کی طرح ممیانے کی بجائے اس اینٹ کا جواب پتھر سے نہ دیا جائے گا۔ گورنر ملک امیر محمد خاں مونچھوں کو صرف تائو دیا کرتا تھا تو ہر چیز تیر کی طرح سیدھی ہوجایا کرتی تھی کیونکہ مدمقابل خواہ کتنا ہی زور آور ہوتا یہ جانتا کہ اس تائو کا مطلب کیا ہے اب جبکہ حکام کی اکثریت کی مونچھیں ہی نہیں تو پھر تائو بھی نہیں۔ اس سے کام بنتا نظر نہیں آتا کیونکہ یہ کمزوری کا دوسرا نام ہے اور رٹ کا قائم کرنا مردانہ وار مقابلے کا متقاضی ہوتا کرتا ہے۔ (محسن امین تارڑ ایڈووکیٹ )

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن